امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول کے لیے واشنگٹن اور کوپن ہیگن کے درمیان ’فوری‘ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے، اور نیٹو کے اتحادی ملک ڈنمارک سے اس خودمختار علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کی اپنی کوششیں ایک بار پھر تیز کر دی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر داووس میں خطاب کرتے ہوئے، جہاں گرین لینڈ کا بحران گفتگو کا مرکزی موضوع رہا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’صرف امریکہ ہی اس وسیع خطہ اراضی، اس عظیم برفانی علاقے کی حفاظت کر سکتا ہے، اسے ترقی دے سکتا ہے اور بہتر بنا سکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی وجہ سے میں فوری مذاکرات کا خواہاں ہوں تاکہ ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول پر بات چیت کی جا سکے۔‘ امریکی صدر نے کہا کہ وہ گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے پاس اس کی ’ملکیت‘ حاصل ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ممکن ہے ہمیں کچھ بھی حاصل نہ ہو جب تک میں غیرمعمولی طاقت اور قوت استعمال کرنے کا فیصلہ نہ کروں، ایسی صورت میں سچ کہوں تو ہم ناقابلِ شکست ہوں گے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ ٹھیک ہے۔ اب سب کہہ رہے ہیں کہ اوہ، اچھا۔ یہ شاید میرا سب سے بڑا بیان ہے، کیونکہ لوگ سمجھتے تھے کہ میں طاقت استعمال کروں گا۔‘ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ میں طاقت استعمال نہیں کروں گا۔‘ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صرف ان کا ملک ہی ’گرین لینڈ کو محفوظ بنا سکتا ہے۔‘ ’حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کے سوا کوئی ملک یا ممالک کا کوئی گروہ گرین لینڈ کو محفوظ بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ہم ایک عظیم طاقت ہیں، اس سے کہیں زیادہ جتنی لوگ سمجھتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ بات دو ہفتے قبل وینزویلا میں سامنے آ گئی تھی۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ