روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ’غیر متزلزل حمایت‘ کا عہد کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے والد اور سابق سپریم لیڈر کی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ہلاکت کے بعد اس منصب پر مقرر کیا گیا۔ پوتن نے خامنہ ای کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں تہران کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ روسی رہنما نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ایران مسلح جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً بہت زیادہ ہمت اور لگن کی متقاضی ہوں گی۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ