Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نجران میں حوثی میزائل حملے میں اسکول نشانہ بن گیا، سعودی عرب

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

نجران میں حوثی میزائل حملے میں اسکول نشانہ بن گیا، سعودی عرب
نجران میں حوثی میزائل حملے میں اسکول نشانہ بن گیا، سعودی عرب — October 03, 2026
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے احد رفیدہ میں فضا میں ہی تباہ کیے جانے والے حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک ایشیائی شہری زخمی ہو گیا۔
سعودی سول ڈیفنس نے سنیچر کو صبح بیان میں کہا کہ یہ میزائل جمعے کی رات یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک ایشیائی زخمی ہوا جبکہ عمارت کے اندر موجود نماز کے کمرے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
احمد رفیدہ کمشنری عسیر ریجن میں واقع ہے جسے حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا بار بار نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
اس سے قبل اتحادی فورسز کے ترجمان نے کہا تھا کہ جمعے کو خمیس مشیط کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جمعے کی صبح تین بجے خمیش مشیط شہر کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا۔ اسی علاقے میں دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے۔ حوثیوں کے چار ڈرونز کو بھی راستے میں روکا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ حوثیوں نے جمعے کو نجران میں ایک سکول کو نشانہ بنایا۔ پروجیکٹائل گرنے سے مادی نقصان ہوا۔ بیان میں جانی نقصان کی اطلاع نہں دی گئی۔
علاوہ ازیں یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران حوثیوں کی سائٹس، نقل وحرکت، کمک اور عسکری صلاحیتوں کے خلاف 474 فضائی حملے اور درست ہدف کو نشانہ بنانے والے آپریشنز کیے ہیں۔
ان کارروائیوں کا دائرہ متعدد محاذوں تک پھیلا ہوا تھا۔ جنگی طیارے، ڈرونز، توپ خانہ، میزائل اور راکٹ لانچرز استعمال کیے گئے۔
مسلح افواج کا کہنا ہے تعز کے فرنٹ پر خطرے کے ذرائع، حوثیوں کے اجتماعات، کمک، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور دیگرعسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں ایک ہزار 540 حوثی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو گئے جبکہ 216 فوجی گاڑیاں اور دیگر عسکری اثاثے تباہ یا ناکارہ بنا دی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں نے تعز کے فرنٹ پر پیش قدمی کرنے کی حوثی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا۔
یمنی مسلح افواج نے کہا کہ وہ ریاستی رٹ کی بحالی، ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے احد رفیدہ میں فضا میں ہی تباہ کیے جانے والے حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک ایشیائی شہری زخمی ہو گیا۔ سعودی سول ڈیفنس نے سنیچر کو صبح بیان میں کہا کہ ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn