آسٹریلیا کے شہر نیوکاسل میں سنیچر کے روز ایک گاڑی ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو واقعے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔ نیوکاسل شہر سڈنی سے تقریباً 110 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔
نیوکاسل کے میئر گیون مورس نے بتایا کہ زخمیوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں اور کئی افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہر کی سڑکوں پر ہزاروں افراد جمع تھے تاکہ نیوکاسل نائٹس رگبی ٹیم کو الوداع کہہ سکیں، جو اتوار کو سڈنی میں ہونے والے نیشنل رگبی لیگ کے فائنل میں شرکت کرنے والی ہے۔ اسی دوران ایک گاڑی ہجوم میں داخل ہو گئی اور متعدد افراد کو کچل دیا۔
آسٹریلیا کے شہر نیوکاسل میں سنیچر کے روز ایک گاڑی ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments