روٹھی بیوی کے گھر واپس نہ آنے پر شوہر نے خودکشی کر لی اور اس سے قبل ویڈیو میسیج بھی ریکارڈ کیا جس میں بیوی سے متعلق گھروالوں کے لیے پیغام تھا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ سریش ستادھیا نے ضلع بوتاد کے علاقے زمرالہ میں اپنے گھر کے اندر خود کو پھانسی لگائی۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکشی کے بعد سریش کے موبائل سے گھروالوں کو ایک ویڈیو ملی جس میں وہ گھر والوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بیوی کی وجہ سے اقدام کرنے جا رہے ہیں اور انہیں (بیوی) کو اس کا سبق سکھانا ہے۔ ویڈیو ملنے کے بعد سریش کے والد نے بہو کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہو نے ان کے بیٹے کو ذہنی طور پر بہت ہراساں کیا، وہ ان سے مسلسل جھگڑے کرتی رہیں اور ہر دوسرے دن میکے چلی جایا کرتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ’سریش بیوی کو لینے گیا تاہم جب ان کی جانب سے انکار کیا گیا تو وہ دلبرداشتہ ہوا اور واپس آ کر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔‘ پولیس نے سریش کی اہلیہ بھارتیہ سینہتا کے خلاف خودکشی پر اکسانے کی دفعہ 108 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Source: social media
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
سردی بڑھنے کی وجہ سے دربھنگہ میں آٹھویں تک کے اسکول بند
جھارکھنڈ میں لاش کے بدلے 94 ہزار روپے مانگنے پر وزیر صحت کی کارروائی
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
بااثر 100 ہندستانی مسلمانوں کی ایک منتخب فہرست مائناریٹی میڈیا فاؤنڈیشن نے جاری کی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی عالمی سطح پر پھیل رہا ہے، ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر پروہت
یونین کاربائیڈ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت
ہندوستانی ریلوے تاریخ میں انوکھا واقعہ، ممبئی-ناندیڑ تپوون ایکسپریس زخمی مسافر کو لینے مخالف سمت میں چلی
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
ایچ ایم پی وی وائرس کا ہندستان میں پہلا معاملہ آیا سامنے، بنگلورو میں 8 مہینہ کی بچی ہوئی متاثر
تمل ناڈو: قومی ترانہ کی مبینہ توہین سے ناراض گورنر روی کا ایوان سے خطاب کرنے سے انکار
کانگریس نے پیاری دیدی یوجنا کا کیا اعلان، 2500 روپئے ہر ماہ دینے کا وعدہ
لا کمیشن نے غداری، ازدواجی، وبائی امور پر تبدیلیوں کی سفارش کی