بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہوگئی، انہیں ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بی این پی نے قوم سے خالدہ ضیاء کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ خالدہ ضیا کو اتوار کی شب سینے کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جو دل اور پھیپھڑوں دونوں کو متاثر کر رہا تھا۔ جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم بگڑتی ہوئی طبیعت کے پیش نظر انہیں سی سی یو منتقل کیا گیا۔ 79 سالہ سابق وزیرِاعظم متعدد پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے مسائل، جگر اور گردوں کی خرابی، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماریاں، گٹھیا اور آنکھوں کے عارضے شامل ہیں۔ ان کے دل میں مستقل پیس میکر نصب ہے اور وہ پہلے بھی اسٹنٹس لگوا چکی ہیں۔ مئی میں لندن سے علاج کروا کر وطن واپسی کے بعد سے خالدہ ضیاء ایورکیئر اسپتال میں باقاعدہ طبی معائنوں سے گزر رہی ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ، بشمول طارق رحمان اور زبیدہ رحمان، ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی تازہ ترین صحت کی صورتحال سے آگاہ رہتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور