International

سابق وزیرِ اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج

سابق وزیرِ اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج

ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ مہاتیر محمد کے آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اُنہیں تقریباً 2 ہفتے اسپتال میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ مہاتیر محمد کو رواں ماہ کے آغاز میں سانس کی نالی میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 99 سالہ ملائیشیائی وزیرِاعظم کو دل کے مسائل بھی ہیں اس لیے رواں سال انہیں جولائی میں بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس وقت اُنہیں اپنی ناساز طبیعت کی وجہ سے تقریباً 3 ماہ اسپتال میں گزارنے پڑے تھے۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا پر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک حکومت کی ہے۔ وہ 2022ء میں ہونے والے انتخابات میں غیر متوقع طور پر ہار گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سیاست میں سرگرم ہیں اور ملک کے موجودہ وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے سب سے بڑے ناقد ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments