کالکاجی میں جھگیوں کو توڑنے کی مخالفت کرنے پہنچی سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا لیا۔ اس کے بعد انہیں کالکاجی سے 43 کلومیٹر دور ’بابا ہری داس نگر تھانہ (جھروڑا کلاں)‘ میں رکھا گیا ہے۔ آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خود ٹویٹ کر اس کی اطلاع دی۔ اس واقعہ کے بعد عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی کو ہدف تنقید بنا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنویز اور سابق وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے اس واقعہ کو تاناشاہی قرار دیا ہے۔ کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹویٹ کر کہا کہ بی جے پی حکومت پوری دہلی میں غریبوں کے آشیانے اجاڑ رہی ہے، لوگوں کو بے گھر کر رہی ہے۔ جب عام آدمی پارٹی غریبوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور ان کی آواز اٹھاتی ہے تو ہمارے لیڈران کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ آج اپوزیشن لیڈر آتشی کو حراست میں لیا گیا، یہ تاناشاہی ہے۔ بی جے پی چاہے تو ہم سب کو گرفتار کر لے، لیکن ہم دہلی کے لوگوں کے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کیجریوال کے علاوہ راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ ’’غریب جھگی والوں کے حق میں عام آدمی پارٹی کی لڑائی جاری رہے گی۔ خواہ لاٹھی چلاؤ یا جیل بھیجو۔‘‘
Source: social media
یو ایس آرمی ڈے پر عاصم منیر کو مدعو کرنا ہندستان کے لیے سفارتی جھٹکا ہے: کانگریس
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ!200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 7154 سے متجاوز
ائیر انڈیا کے طیارے حادثے میںگجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ہوئی موت
منی پور کے پانچ اضلاع میں دوسرے دن بھی کرفیو میں مہلت
پٹنہ میں تیز رفتار کار نے تین پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، خاتون کانسٹیبل کی علاج کے دوران موت
میگھالیہ کی عدالت نے سونم اور اس کے ساتھیوں کو آٹھ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا
ہم یوپی میں پنچایتی الیکشن تنہا مضبوطی سے لڑیں گے :عام آدمی پارٹی
سپریم کورٹ نے بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم سابق جج کی عرضی خارج کر دی
لالو یادو نے 78 پاﺅنڈ کا کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین مزدور ہلاک
یکم جولائی سے صرف آدھار سے مصدقہ صارفین کے لیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت
’’ہند و پاک جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا تھا کردار…‘‘ مرکزی حکومت سے سنجے راوت کا سوال
چار جڑواں بچے ایک ساتھ اسکول پہنچے تو ماحول بدل گیا!