سابق ’مس یونیورس‘ ہرناز سندھو بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔ میڈیا کے مطابق ہرناز سندھو آنے والی فلم ’باغی 4‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اطلاع دی اور بھرپور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’باغی 4‘ رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ہرناز سندھو نے 2021ء میں 21 سال کی عمر میں ’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یہ اعزاز ہرناز کور سندھو نے 79 ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر اپنے نام کیا تھا اور ساتھ ہی وہ مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بھی بن گئی تھیں۔ ان سے قبل 21 سال پہلے اداکارہ لارا دتہ نے 2000ء میں اور اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں بھارت کو مِس یونیورس کا خطاب دلایا تھا۔
Source: Social Media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں