سوئٹزرلینڈ: سابقہ مس سوئٹزرلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ کے سفاک شوہر نے اُن کا بہیمانہ قتل کرکے لاش کو بلینڈر میں ڈال کر پِس ڈالا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں 38 سالہ سابقہ ماڈل اور مس سوئٹززلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ اپنے گھر کے لانڈری روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق لانڈری روم میں کرسٹینا جوکسیمووچ کی لاش ٹکڑوں میں موجود تھی، تحقیقات کے دوران پولیس نے معلوم کیا کہ ماڈل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس نے اس ہولناک واقعے کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے ماڈل کے 41 سالہ شوہر تھامس کو گرفتار کرلیا تھا۔ تھامس نے بیوی کے قتل کا اعترافِ جُرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی بیوی کرسٹینا نے اُن پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور اُنہوں نے اپنے دفاع میں بیوی کا قتل کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اس قتل کے بعد گھبرا گئے تھے، اسی لیے لاش کو ٹھکانے لگانے اور اپنا جُرم چھپانے کے لیے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے۔ ماڈل کے شوہر نے پولیس کو قتل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پہلے اپنی بیوی کی لاش کو لانڈری روم میں آری، چاقو اور باغیچے میں استعمال ہونے والی قینچیوں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا تھا اور پھر اُن کی کچھ باقیات کو ہینڈ بلینڈر سے کچل کر پِس دیا تھا۔ دوسری جانب میڈیکل فرانزک رپورٹس تھامس کے بیان سے متصادم ہیں جبکہ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تھامس ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ واضح رہے کہ کرسٹینا جوکسیمووچ نے سال 2003 میں مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ سال 2008 میں مس سوئٹزرلینڈ مقابلے میں فائنلسٹ بنیں۔
Source: social media
برلن: گرفتار مشتبہ حملہ آور اسلام مخالف خیالات کا حامی ہے، جرمن وزیر داخلہ
روس کے شہر کازان میں 9/11 جیسا حملہ، تین عمارتوں پر ڈرون اٹیک
دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
ریاض میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
یمن، حوثی باغیوں کی قیادت محفوظ علاقوں میں منتقل
برازیل میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،کم از کم 38 افراد ہلاک، متعدد زخمی
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
امریکا سے تیل اور گیس خریدو ورنہ ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا، ٹرمپ کی یورپی یونین کو وارننگ