مشہور اداکارہ شیبا آکاش دیپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ماضی میں اکشے کمار کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ دونوں کی ملاقات 1992ء کی فلم ’مسٹر بانڈ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں ان کے درمیان گہری دوستی اور قربت پیدا ہوئی، لیکن جلد ہی ان کا تعلق ختم ہوگیا۔ ایک تازہ انٹرویو میں شیبا نے اپنے اور اکشے کے تعلقات پر کھل کر بات کی اور بریک اپ کی وجوہات بھی بیان کیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واقعی اکشے کمار کے ساتھ تعلق میں تھیں، تو شیبا نے تھوڑا وقفہ لیا اور پھر جواب میں کہا، ’جب آپ جوان ہوتے ہیں اور قریب رہتے ہوئے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں، تو عشق ہو ہی جاتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’یہ ایک فوری کشش تھی، فوری دوستی، ہم دونوں فٹنس کے دیوانے تھے اور خاندانی دوست بھی۔‘ اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیبا نے کہا، ’ہم دونوں اس وقت بچے تھے۔ میں اس پر زیادہ بات بھی نہیں کرتی تھی، کیونکہ یہ میرے لیے اب ایک مذاق جیسا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’اس میں بات کرنے جیسا کچھ نہیں۔ مجھے زیادہ کچھ یاد بھی نہیں۔ اس بات کو 30 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔‘ اداکارہ نے دوستی برقرار نہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا، ’کسی بھی تعلق میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوتی ہے کہ بعد میں دوست بننا ممکن نہیں رہتا، جب تک کہ آپ بہت زیادہ میچور نہ ہوں۔‘
Source: social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے