ڈھاکہ: سابق عوامی لیگ رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد سیف الاسلام سمیت پانچ افراد کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی جبکہ سات افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے مخالف سابق رکن پارلیمنٹ محمد سیف الاسلام اور پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو 2024 کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم، بشمول مظاہرین کو قتل کرنا اور ان کی لاشیں جلا دینا کے مرتکب ہونے پر سزائے موت سنادی۔ عدالت نے سات افراد کو عمر قید، دو کو سات سال قید اور ایک ملزم جو بعد میں ریاستی گواہ بن گیا تھا، کو بری کردیا۔ عدالت نے ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی تمام جائیداد ضبط کرکے اسے مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا حکم بھی دیا۔ مقدمے کی تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2024 کو اشولیا کے علاقے میں چھ مظاہرین کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور ان کی لاشیں جلا دی گئیں، ایک متاثرہ شخص اس وقت بھی زندہ تھا جب اسے آگ لگا دی گئی، یہ واقعہ اسی دن پیش آیا جب عوامی لیگ کی حکومت ختم ہوئی اور شیخ حسینہ بھارت فرار ہوگئیں۔ سزائے موت پانے والوں میں سابق رکن پارلیمنٹ محمد سیف الاسلام، سابق اشولیا پولیس اسٹیشن کے آفیسر-ان-چارج اے ایف ایم سید، سابق سب انسپکٹر عبدالملیک، سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشواجیت ساہا، سابق کانسٹیبل مکول چوکدر اور عوامی لیگ کی یوتھ ونگ کے رہنما رونی بھوئیاں شامل ہیں۔ سات دیگر ملزمان، سب سابق پولیس اہلکار، کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، مقدمے میں شامل 16 افراد میں سے آٹھ قید میں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک اور مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2024 کی بغاوت کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر پولیس کی فائرنگ اور عوامی لیگ کے کارکنان کی کارروائیوں کے نتیجے میں تھے۔ خیال رہے اس مقدمے کی سماعت 7 اگست 2024 کو شروع ہوئی ، 21 اگست کو تمام 16 ملزمان کے خلاف الزامات عائد کیے جبکہ حتمی دلائل سننے کے بعد 20 جنوری کو عدالتی فیصلہ سنایا گیا، اس دوران 63 فہرست شدہ گواہوں میں سے 24 پراسیکوشن کے گواہ اور ایک دفاعی گواہ نے اپنی شہادت ریکارڈ کرائی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ