International

سابق انگلش کپتان مائیکل وان حملے کے وقت بونڈی بیچ پر موجود تھے

سابق انگلش کپتان مائیکل وان حملے کے وقت بونڈی بیچ پر موجود تھے

سدنی ،14 دسمبر :انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے خونریز حملے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ مائیکل وان کے مطابق حملے کے وقت وہ بھی سڈنی میں موجود تھے اور اگلے ہفتے سے ایڈلیڈ میں ہونے والی ایشز سیریز کے حوالے سے تیاری کررہے تھے ۔ مائیکل وان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے زیادہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ، فائرنگ کے وقت میں نے بھی اور لوگوں کی طرح بھاگ کر جان بچائی۔ انہوں نے بتایا کہ 'میں نے خود کو ہوٹل میں بند کرلیا تھا اور پھر حالات نارمل ہونے کے بعد وہ وہاں سے نکل کر بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں'۔ مائیکل وان نے آسٹریلیا پولیس کی ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت پہنچ کر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی اور بڑے نقصان سے بچایا۔ سابق انگلش کپتان نے اپنی جان بچنے پر بھی ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کیا۔ سا¶تھ ویلز پولیس کے مطابق اتوار کو شام 6 بج کر 50 منٹ کے قریب دو مسلح افراد نے بونڈی بیچ میں داخل ہوکر یہودی تہوار حنوکا کے شرکا پر فائرنگ کی۔ جس میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے ، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments