امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ راستہ یہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے کہ ہم نے آیت اللّٰہ کو قتل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے کہ ہم نے ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا ہے۔ سابق امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مستقبل ایرانی عوام پر چھوڑ دے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا۔ صدر ٹرمپ نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایرانی کے حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کر دیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے، ہم نے 47 سال سے جاری قتلِ عام کو روکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ