اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ ثنا خان نے جمعہ کو یہ خوشخبری انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو دی۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ الحمداللہ ہماری3 افراد کی فیملی اب 4 ہونے جارہی ہے، اس خوشی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔ اداکارہ ثنا خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ مفتی انس کا رشتہ ان تک معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ میں پہنچا تھا جسے سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔ بعد ازاں جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھا تھا۔
Source: Social Media
ہوڑہ کے ڈومجور میں عظیم الشان ملی اتحاد کانفرنس کا انعقاد
جشنِ یومِ تاسیس کا شاندار آغاز مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی راہ پر
تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام ماہانہ ادبی نشست ومشاعرہ کاانعقاد
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع