International

سعودی پرو لیگ میں صرف رونالڈو کروڑوں ڈالر وصول کرنے کے مستحق ہیں: سابق سعودی وزیر کھیل

سعودی پرو لیگ میں صرف رونالڈو کروڑوں ڈالر وصول کرنے کے مستحق ہیں: سابق سعودی وزیر کھیل

سعودی عرب کے سابق وزیر کھیل شہزادہ عبداللہ بن مساعد نے کہا ہے کہ ’کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے واحد فٹ بالر ہیں جنہوں نے ثابت کیا ہے وہ کروڑوں ڈالر کے پیکج کے مستحق ہیں۔‘ یاد رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 کے آخر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو دوسری مرتبہ خیرباد کہنے کے بعد ’النصر کلب‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اُن کی ’النصر کلب‘ میں شمولیت سے سعودی عرب میں فٹ بال کے سٹارز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ شہزادہ عبداللہ بن مساعد غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی سعودی پرولیگ میں شمولیت سے قبل 2014 سے 2017 تک سعودی عرب کے وزیر کھیل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ ’سعودی پرولیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد سے مقامی ٹیلنٹ نظرانداز ہو رہا ہے اور یہ قومی ٹیم کے مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔‘ العربیہ کے ٹی وی پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران شہزادہ عبداللہ بن مساعد نے سعودی فٹ بالرز کے تحفظ اور مملکت میں 2034 کے ورلڈ کپ سے قبل مقابلے کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سابق سعودی وزیر کھیل نے کہا کہ ’رونالڈو واحد غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہیں جو پیکج دیا جا رہا ہے وہ اس کے حق دار ہیں، وہ سعودی عرب اور لیگ کے لیے بین الاقوامی تجربہ لے کر آئے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’دیگر کئی کھلاڑیوں کو جو پیسے دیے جا رہے ہیں وہ اس کے مستحق نہیں ہیں۔‘ شہزادہ عبداللہ بن مساعد نے کہا کہ ’لیگ کی ٹیموں میں غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد 8 تک جا پہنچی ہے جس کے بعد سعودی فٹ بالرز ’ایکسٹراز‘ بن گئے ہیں۔‘ انہوں نے یوتھ ڈویلپمنٹ پر مزید سرمایہ کاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت قومی ٹیم کی قیمت پر مضبوط لیگ بن رہی ہے، ہمیں ورلڈ کپ 2034 کے لیے ایک واضح لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments