International

سعودی وزیر داخلہ کی مسجد حرام میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی عیادت

سعودی وزیر داخلہ کی مسجد حرام میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی عیادت

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے مسجد حرام میں فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار ریان آل احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی وزیر داخلہ نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ان کی جانب سے دکھائی گئی شجاعت، فرض شناسی اور اعلیٰ سطح کی مستعدی کو سراہا جو سکیورٹی فرائض کی ادائیگی میں ان کے اخلاص کی عکاس ہے۔ اسی تناظر میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار کی جانب سے کیا گیا اقدام دین اور وطن کی خدمت میں مصروف تمام سکیورٹی اہلکاروں کی اعلیٰ اقدار کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جرات مندانہ اقدام محض سرکاری ذمہ داری کی انجام دہی نہیں تھا بلکہ ایک بلند انسانی رویہ تھا جو قربانی اور ایثار کے اعلیٰ ترین معانی کی عکاسی کرتا ہے اور مسجد حرام کے اندر مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ سعودی وزیر داخلہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سکیورٹی اہلکاروں کو قیادت کی جانب سے مسلسل تعاون اور توجہ حاصل ہے جو ان کی عظیم کاوشوں اور جاری قربانیوں کے اعتراف کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون سکیورٹی فرائض کی انجام دہی میں مزید عزم اور امتیاز کے تسلسل کے لیے ایک بنیادی محرک ہے۔ بیان کے مطابق مسجد حرام کی خصوصی سکیورٹی فورس نے اس وقت کارروائی کی تھی جب ایک شخص نے مسجد حرام کی بالائی منزل سے خود کو نیچے گرانے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر سکیورٹی اہلکار ریان آل احمد نے اسے زمین سے ٹکرانے سے روکنے کی کوشش کی جس دوران وہ خود زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں دونوں کو ضروری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments