International

سعودی ولی عہد کا خلیجی ممالک کے سربراہوں کو ٹیلی فون، مملکت کی جانب سے حمایت کا اعادہ

سعودی ولی عہد کا خلیجی ممالک کے سربراہوں کو ٹیلی فون، مملکت کی جانب سے حمایت کا اعادہ

سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم، شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے برادر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نهیان، شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی، امیر کویت مشعل الأحمد الجابر الصباح اور شاہ اردن عبداللہ دوم ابن الحسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی جانب سے برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مملکت اپنی تمام تر صلاحیتیں اپنے بھائیوں کی معاونت کے لیے بروئے کار لائے گی، بالخصوص ان اقدامات میں جو وہ آج اپنی ریاستوں پر ہونے والی ایرانی جارحیت کے جواب میں اختیار کریں گے، جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے خلیجی اور علاقائی ممالک کی خودمختاری کی ایرانی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری بیان میں متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری کی ’کھلی اور صریح‘ خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ مملکت اُن کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی قانونی اور دفاعی اقدام کی حمایت کرے گی۔ مملکت نے خبردار کیا کہ ریاستی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قانون کی پامالی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ سعودی عرب نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مبینہ ایرانی اقدامات کی مذمت کرے اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments