International

سعودی کابینہ: اردن اور ترکیہ کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے پر مذاکرات کی منظوری

سعودی کابینہ: اردن اور ترکیہ کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے پر مذاکرات کی منظوری

سعودی کابینہ نے وزیر توانائی کو اردن اور ترکیہ کی حکومتوں کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استمعال کے لیے ایک فریم ورک ایگریمنٹ ڈرافٹ اور تعاون کے معاہدے کے مسودے پر بات چیت اور دستخط کا اختیار دیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے قطر کے ساتھ تیز رفتار الیکٹرک ریل کے معاہدے، بوسنیا ہرزیگوینا اور منگولیا کے ساتھ ویزے سے استثنی کے معاہدوں، ازبکستان کے ساتھ ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور شام کے ساتھ صحت سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منگل کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے مملکت کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ روسی صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونگ رابطے سے آگاہ کیا گیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے دوروں کے مثبت تنائج کو سراہا، جس نے دوطرفہ تعلقات کے استحاکم اور انہیں ہر سطح پر آگے بڑھانے کے باہمی عزم کو اجاگر کیا۔ قائم مقام وزیر اطلاعات عصام بن سعید نے نے ایس پی اے کو بتایا کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری، اس کے مکمل نفاذ، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سیاسی حل کی جانب آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔ کابینہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد کے اجلاس کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔ سرحد پار دہشت گردی سے نمنٹے کےلیے بین الاقوامی تعاون اور ٹھوس اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جو معاشروں کی سلامتی اور استحکام کے لے براہ راست خطرہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments