International

سعودی عرب: سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

سعودی عرب: سنگین جرم میں غیر ملکی کو سزائے موت

سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے مکہ ریجن میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک غیرملکی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرادیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک افغان شہری محمد کریم اسحق نے مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی حکام نے اسے حراست میں لے کر تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت میں افغانی نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا جس پر اسے موت کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ ابتدائی عدالتی فیصلے کو اعلی عدالت نے بھی بحال رکھا۔ بعدازاں ایوان شاہی سے سزائے موت کے احکامات کی توثیق ہونے پر جمعرات کو مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت داخلہ نے سزائے موت پر عمل درآمد کرا دیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی حکومت اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نشے کی ہلاکت خیزی سے بچانے کے لیے پرعزم ہے اور منشیات کی سمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوگا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments