International

سعودی عرب، رمضان میں قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر عملدرآمد شروع

سعودی عرب، رمضان میں قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر عملدرآمد شروع

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ’سرکاری حق‘ کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے معافی کے طریقہ کار پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے معافی کے احکامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو شاہی احکامات پر فوری عملدرآمد کیلیے ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسانی ہمدردی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانے والے قیدی رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔ رمضان کے دوران معمولی جرائم میں قید افراد کو مملکت کے تمام ریجنز میں ’سرکاری حق‘ معاف کرتے ہوئے مرحلہ وار رہا کیا جاتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments