International

سعودی عرب نے ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت، اشتعال انگیزی کو مسترد کردیا۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اب بھی جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کی دھمکیاں اور نفسیاتی حربے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کےلیے ہیں، اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت، اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments