سعودی عرب نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائلوں اور کم از کم 30 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے خلیجی ریاستوں پر اپنے رات کے وقت کیے جانے والے حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اتوار کو جاری مختلف بیانات میں تصدیق کی کہ تمام 6 میزائل الخرج کے اوپر مار گرائے گئے جہاں ’پرنس سلطان ایئر بیس‘ واقع ہے۔ زیادہ تر ڈرونز کو صوبہ شرقیہ کی فضائی حدود میں روکا گیا جہاں بڑی تیل صاف کرنے والی ریفائنریاں موجود ہیں جبکہ کچھ ڈرونز ریاض کے گردونواح میں تباہ کیے گئے۔ ان حملوں کا ایک مخصوص انداز دیکھا گیا ہے کہ دن بھر کی خاموشی کے بعد ہر شام یہ دوبارہ شروع ہو جاتے ہیں۔ تشدد کا یہ سلسلہ صرف سعودی سرحدوں تک محدود نہیں رہا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت منامہ کی فضاء دھماکوں سے روشن ہو گئی۔ بحرینی حکام کے مطابق ایرانی مہم کے آغاز سے اب تک انہوں نے 125 میزائل اور 203 ڈرونز کو روکا ہے۔ ان حملوں میں بحرین میں 2 افراد جبکہ پڑوسی خلیجی ممالک میں مجموعی طور پر 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کویت میں نیشنل گارڈ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل جدعان فاضل نے اتوار کی صبح بتایا کہ ملکی دفاعی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنیچر کی رات ڈرون حملوں نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے ہی وہاں پروازوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ