سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا۔ سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاری شروع کی گئی جہاں چاند دیکھنے کیلئے حوطہ سدیر کے مقام پر بڑا اجلاس ہوا۔ سعودی شاہی دیوان کی جانب سے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ شاہی دیوان کے مطابق رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، مملکت میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چاند دیکھا گیا۔ سعودی عرب میں 7 دیگر مقامات پر بھی چاند دیکھنے کےلیے اجلاس منعقد ہوئے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ چاند کی رویت کا اعلان اماراتی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پہلا روزہ کل ہوگا۔ ابوظبی میں رمضان کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس تاریخی قلعہ قصر الحصن میں ہوا تھا۔ اماراتی حکومت نے عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ یو اے ای سے متعلق ماہرین فکلیات کا کہنا تھا کہ یہاں چاند کی رویت مشکل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر میں یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونے کا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ