امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قطر اور اومان نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی ہے۔ امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور اومان نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکا میں لابنگ کی ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک نے کہا کہ امریکا ایران پر حملہ نہ کرے، ورنہ عالمی آئل مارکیٹ ہل جائے گی، جس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کی حالیہ کشیدگی میں بظاہر یہ عرب ممالک خاموش ہیں لیکن پس منظر میں رہ کر لابنگ کررہے ہیں کہ ایران پر امریکا حملہ نہ کرے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے حملہ کرنے کے اقدام سے عالمی آئل مارکیٹ ہل کر رہ جائے گی اور لامحالہ امریکی اکانومی کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اخبار کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑیں گے اور امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ