ریاض : سعودی عرب نے ایرانی کروز میزائل مار گرانے کا دعوی کردیا ، 3 میزائلوں کو الخرج شہر کے باہر گرا کر تباہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے الخرج شہر کے مضافات میں تین کروز میزائلوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الخرج شہر کی جانب بڑھنے والے تین کروز میزائلوں کو شہر کی حدود سے باہر ہی فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا، اس بروقت کارروائی کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس اہم پیش رفت سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مارکو روبیو کے ترجمان ٹومی پگاٹ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے بعد سعودی عرب کے فوری اور بھرپور ردِعمل پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کے استحکام کو لاحق خطرات اور خطے میں ہونے والی دیگر حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی سیکیورٹی اور امن کے قیام کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ یاد رہے ایران نے الخرج شہر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کیا تھا، سعودی عرب کے شہر الخرج کی طرف 3 کروز میزائل داغے گئے تھے، ان میزائلوں کا ہدف الخرج شہر کے باہر واقع امریکی فوجی تنصیبات تھیں۔ تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا۔ وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ بروقت اور کامیاب دفاعی کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میزائلوں کا ملبہ غیر آباد علاقوں میں گرا ہے۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک کے تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور سرحدوں کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے دفاعی نظام کو مزید چوکنا کر دیا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ