سعودی عرب میں ایک رہائشی علاقے پر پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی شہری دفاع نے اتوار کو بیان میں تصدیق کی کہ ’سعودی عرب کے الخرج کمشنری میں ایک رہائشی علاقے پر ملٹری پورجیکٹائل گرنے سے دو افرد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔‘ سرکاری ترجمان نے کہا کہ ’مینٹینس اینڈ کلیننگ کمپنی کی ایک رہائشی سائٹ پر ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے نقصان ہوا۔‘ ’مرنے والوں میں انڈین اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں جبکہ متعدد بنگلہ دیشی زخمی ہوئے۔‘ ترجمان نے کہا کہ ’سول آبجیکٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘ واضح رہے الخرج جو کہ ریاض سے قریباً 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک اہم صنعتی زون ہے، وہاں گذشتہ کئی دنوں سے حملوں کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا’ اتوار کی رات شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے ایک ڈرون کو روک کر ’الربع الخالی‘ میں تباہ کر دیا گیا۔‘ سعودی وزارت دفاع نے اتوار کی صبح بیان میں کہا تھا کہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون حملوں کی نئی لہر کو روک دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر پوسٹس میں کہا کہ ’ریاض اور ریاض کے مشرق میں 19 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ آٹھ ڈرون مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فورا بعد مار گرائے گئے۔‘ شیبہ فیلڈ کی طرف بڑھنے والے ڈرون کو ’الربع الخالی‘ میں ناکام بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ ’پرنس سلطان ایئربیس کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل غیر آباد علاقے میں جا گرا۔‘ اس سے قبل وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کو روک دیا جس میں اس مرتبہ آرامکو کے شیبہ فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ