International

سعودی عرب : دہشت گردی کے جرائم میں ملوث شہری کی سزائے موت پر عمل

سعودی عرب : دہشت گردی کے جرائم میں ملوث شہری کی سزائے موت پر عمل

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں ایک مجرم کی سزائے موت پر عمل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجرم نے مشرقی صوبے میں دہشت گردی سے متعلق کئی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ آج بدھ کے روز جاری بیان میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ سعودی شہری "علی بن سلمان بن محمد آل لیف" دہشت گردی کے کئی جرائم کا مرتکب تھا۔ ان میں دہشت گردوں کا گروہ بنا کر اس کا سرغنہ بننا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیکورٹی مراکز پر حملہ کر کے سیکورٹی اہل کاروں کو قتل کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ مجرم نے دیگر دہشت گرد گروپوں کے عناصر کو اسلحے، مالی رقوم اور رابطے کے آلات کی شکل میں معاونت فراہم کی۔ بیان کے مطابق سیکورٹی اداروں نے مذکورہ مجرم کو پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ تحقیقات مکمل کیں۔ عدالتی کارروائی میں مجرم کے خلاف شواہد کی روشنی میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری ہوا۔ اس طرح آج مؤرخہ 13 شعبان 1446 ہجری مطابق 12 فروری 2025 بروز بدھ سعودی شہری علی بن سلمان بن محمد آل لیف کی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے قتل کر دیا گیا.

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments