International

سعودی عرب، ایک ماہ میں 17 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کرلیا

سعودی عرب، ایک ماہ میں 17 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کرلیا

سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ اور حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جمادی الاول میں زائرین کی جانب سے 13.9 ملین سے زائد مرتبہ عمرہ ادا کیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے کل زائرین کی تعداد ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار عمرہ کی ادائیگی کی بڑھتی ہوئی رفتار اور عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات و سہولیات کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ جمادی الاول کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو مختلف اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے سعودی عرب آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ چیز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ڈیجیٹل سہولیات اور مربوط لاجسٹک خدمات نے آمد و رفت اور مناسک کی ادائیگی کو آسان کردیا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے اعداد و شمار میں یہ اضافہ مملکت کی جانب سے جاری حج و عمرہ اور زیارت کے نظام کی ترقی کی کوششوں کے ضمن میں آتا ہے اور یہ 2030 کے وژن کے اہداف کے حصول کی طرف ایک قدم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments