International

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی سپیڈ ریل لِنک کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی سپیڈ ریل لِنک کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب اور قطر نے پیر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خلیج کی دونوں ریاستوں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا ہائی سپیڈ ریل لنک قائم کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ریاض میں ملاقات کی ہے جو سعودی، قطری رابطہ کونسل کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوئی۔ ریاض کے قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد اور امیر قطر نے سعودی، قطری رابطہ کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کی موجودگی میں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینیئرصالح الجاسر جبکہ قطری وزیرمواصلات شیخ محمد بن عبداللہ آل ثانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ہائی سپیڈ ریلوے لنک ریاض کے کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپور ٹ سے جوڑے گا، جس سے دونوں دارالحکومتوں کے درمیان سفر کا دورانیہ صرف دو گھنٹے رہ جائے گا۔ مشترکہ بیان کے مطابق یہ ریلوے پروجیکٹ چھ برس کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے سے دونوں ملکوں میں مجموعی طور پر 30 ہزار روزگار کے مواقع نکلنے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ آپریشنل ہونے پر سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔ ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹیشن کا یہ منصوبہ دوطرفہ گہرے و مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ ہائی سپیڈ ریلوے کے لیے ٹریک 785 کلومیٹر طویل ہوگا جو ریاض کو دوحہ سے جوڑے گا۔ سعودی، قطری ریلوے کا آغاز ریاض سے ہوگا جو الھفوف اور دمام سے ہوتی ہوئی حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک جائے گی۔ ریلوے دونوں ملکوں کے لیے ٹرانسپورٹیشن کا جدید اور اہم منصوبہ ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments