International

سعودی عرب، 10 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

سعودی عرب، 10 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

جدہ: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار836 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں یکم سے 7 جنوری تک 11 ہزار 710 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار239 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 887 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ 10 ہزار 195 غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 741 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لئے گئے 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے، 46 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 19 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments