یمن کی وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج کے تمام اہلکار بلند حوصلے، مکمل پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلیٰ جنگی تیاری کے حامل ہیں اور ہر حال اور ہر طرح کے حالات میں اپنے آئینی اور قومی فرائض کی انجام دہی کے لیے تیار ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ کی جانب سے شائع بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج ریاست کی بحالی کی جنگ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے اپنے پختہ عزم پر قائم ہیں اور حوثی دہشت گرد گروہ اور اس کے ایرانی منصوبے سے ملک کی ایک ایک انچ زمین آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ان تمام دہشت گرد گروہوں اور تخریبی منصوبوں کا مقابلہ بھی کریں گی جو وطن کے استحکام کو متزلزل کرنے اور سماجی امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارتِ دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج اعلیٰ قیادت کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں اور اقدامات کی روشنی میں انہیں سونپی گئی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے عہد پر قائم رہیں گے، قومی کامیابیوں اور مستقل قومی اصولوں کا دفاع کریں گے، یمن کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے اور اس کے اتحاد اور خودمختاری کا تحفظ کریں گے۔ مسلح فوج ایک مضبوط قلعہ بنی رہیں گی جس سے ٹکرا کر تمام سازشیں اور تخریبی منصوبے ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔ یمنی وزارتِ دفاع کی قیادت اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بار پھر یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر وابستگیوں اور طبقات سے بالاتر ہو کر جائز قیادت کا ساتھ دیں، ریاستی اداروں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ ایک صف میں کھڑے ہوں، قومی اہداف اور اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کریں اور قومی مفاد اور امت کے مفاد کے لیے اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دیں۔ اسی تناظر میں وزارتِ دفاع نے صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی کی جانب سے جاری کردہ قومی فیصلوں کا خیرمقدم کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلے ملکی تاریخ کے ایک نہایت نازک مرحلے پر سامنے آئے، یمنی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہیں اور جمہوریہ یمن کے آئین، نافذ العمل قوانین، اقتدار کی منتقلی کے اعلان اور قومی حوالہ جات میں درج اختیارات اور ذمہ داریوں کے تحت کیے گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے ان تمام فیصلوں اور اقدامات سے مکمل وابستگی کا اعلان کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں