Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

Admin
By Admin
Sep 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا — September 03, 2026
روس نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی جانب سے دیگر ممالک کو ایران کی حمایت ختم کرنے اور اس سے دوری اختیار کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’ہم ایران پر غیر معمولی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ اس تنازع کو ختم کرنے کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی ایرانی حکومت کی مدد نہ کرے۔‘

تاہم چین اور روس سمیت بعض ممالک نے اس مؤقف پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ ’ہمارے شراکت دار اور دوست موجود ہیں اور ہم ان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور شراکت داری پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھیں گے اور مزید مضبوط بنائیں گے۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اس پوزیشن میں نہیں کہ دوسرے ممالک کے تعلقات پر ’اجارہ داری‘ قائم کرے۔

روس نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی جانب سے دیگر ممالک کو ایران کی حمایت ختم کرنے اور اس سے دوری اختیار کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn