Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

روس نے فضائی دفاعی نظام کی کمی کے شکار یوکرین پر بڑا حملہ کر دیا

روس نے فضائی دفاعی نظام کی کمی کے شکار یوکرین پر بڑا حملہ کر دیا

(20 اگست 2026): روس نے فضائی دفاعی نطام کی کمی کے شکار یوکرین پر بڑا حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کے میئر نے بتایا کہ کیف کو نشانہ بنانے والے روسی حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک کو اس وقت فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ رات بھر شہر بھر میں رہائشی عمارتوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اسپتال اور اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔


ادھر، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس نے یوکرین کی فوجی تنصیب اور گوداموں کو نشانہ بنانے کیلیے فضائی، زمینی اور سمندری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

کیف پر تازہ حملوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب پورے شہر میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے اور اس کے بعد روسی میزائلوں کے گرنے کی آوازیں آئیں۔ ان حملوں کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی جس سے دارالحکومت کا بیشتر علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

یوکرین کے نائب انٹیلی جنس چیف نے کے مطابق سردیوں سے پہلے زندگی کو مشکل بنانے کیلیے روس اسی طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ جب تک یوکرین کے پاس کافی میزائل شکن نظام نہیں ہوں گے روس امن کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn