International

روس۔یوکرین جنگ بندی پر امن معاہدہ تقریباً طے: یوکرین کے صدر زیلنسکی سے میٹنگ کے بعد ٹرمپ کا اعلان

روس۔یوکرین جنگ بندی پر امن معاہدہ تقریباً طے: یوکرین کے صدر زیلنسکی سے میٹنگ کے بعد ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فلوریڈا میں یوکرین روس امن معاہدے کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں اعلیٰ رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی اور مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے یوکرین روس جنگ اور ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے اپنے اپنے بیانات جاری کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے بہت سارے نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت قریب آ رہے ہیں، شاید بہت قریب،" امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی کی ضمانت "تقریباً 95 فیصد" مکمل ہے لیکن خبردار کیا کہ علاقے، خاص طور پر مشرقی یوکرین میں زمین کے حوالے سے اہم مسائل حل طلب ہیں۔ پریس کانفرنس حتمی معاہدے کے باضابطہ اعلان کے بغیر ہی ختم ہوگئی تاہم دونوں رہنماؤں نے اشارہ دیا کہ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے کے قریب ہیں۔ زیلنسکی نے، ٹرمپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ملاقات کے لیے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں فریقوں نے ایک مجوزہ امن فریم ورک کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 نکاتی امن منصوبے پر اب 90 فیصد اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ کیف کا بنیادی مطالبہ, امریکہ-یوکرین کی سکیورٹی کی ضمانتیں , مکمل طور پر طے پا گیا ہے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، "ہماری شاندار ملاقات ہوئی، ہم نے بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میں نے صدر پوتن کے ساتھ ایک شاندار فون کال کی، یہ دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، ہم نے بہت سے نکات پر بات چیت کی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت قریب آ رہے ہیں، شاید بہت قریب ہیں۔ صدر اور میں نے ابھی ابھی یورپی رہنماؤں سے بات کی ہے۔ ہم نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ممکنہ طور پر جنگ کے خاتمے کے لیے کافی پیش رفت کی ہے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments