International

روسی صدر پوتن نے پاکستانی وزیراعظم کو 40 منٹ کرایا انتظار، ناراضگی میں رجب طیب اردغان کی میٹنگ میں پہنچ گئے شہبازشریف

روسی صدر پوتن نے پاکستانی وزیراعظم کو 40 منٹ کرایا انتظار، ناراضگی میں رجب طیب اردغان کی میٹنگ میں پہنچ گئے شہبازشریف

ترکمانستان کے اشک آباد میں انٹرنیشنل فورم فورپیس اینڈ ٹرسٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں روس کے صدرولادیمیرپوتن، ترکی کے صدررجب طیب اردغان، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سمیت کئی ممالک کے لیڈران نے حصہ لیا ہے۔ حالانکہ اس میٹنگ میں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی بڑی بے عزتی ہونے کی خبرسامنے آرہی ہے۔ آرٹی انڈیا کے مطابق، روسی صدرولادیمیرپوتن نے شہبازشریف کو40 منٹ تک انتظارکرایا ہے۔ خبریہ بھی سامنے آئی ہے کہ انتظار کے بعد شہبازشریف بغیربلائے اس کمرے میں گھس گئے، جہاں ولادیمیر پوتن ترکی کے صدررجب طیب اردغان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے۔ آرٹی انڈیا نے اپنے نامہ نگاروں کے حوالہ سے آفیشیل ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) ہینڈل پرجانکاری دی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدرولادیمیرپوتن کے لئے 40 منٹ سے زیادہ وقت تک انتظارکیا۔ وہ کرسی پرمسلسل بیٹھے رہے، لیکن پوتن نہیں آئے۔ پوتن کا انتظارکرتے کرتے تھک جانے کے بعد شہبازشریف اس کمرے میں چلے گئے، جہاں پرولادیمیرپتن ترکی کے صدراردغان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے۔ اس کے 10 منٹ بعد شہبازشریف وہاں سے باہرنکل گئے۔ ایسا پہلی بارنہیں ہے جب ولادیمیرپوتن نے شہبازشریف کونظراندازکیا ہے۔ اگست کے مہینے میں وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں بھی پوتن نے شہبازشریف کونظراندازکردیا تھا۔ بعد میں شہبازشریف کوپوتن سے کہنا تھا کہ بھلے ہی آپ کے ہندستان سے مضبوط تعلقات ہیں، لیکن ہم بھی آپ سے تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments