International

’روسی جارحیت‘ پر ٹریبونل سے متلعق کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی: زیلنسکی

’روسی جارحیت‘ پر ٹریبونل سے متلعق کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی: زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈیووس میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف ٹریبونل کے قیام پر ’کئی ملاقاتوں‘ کے باوجود ’کوئی حقیقی پیش رفت‘ نہیں ہو سکی ہے۔ انھوں نے یورپ کا شکریہ ادا کیا کہ روسی اثاثے منجمد کیے گئے، لیکن کہا کہ جب ان اثاثوں کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا وقت آیا تو فیصلے پر عملدرآمد ’روک دیا گیا‘۔ زیلنسکی نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ معاملہ ’وقت کا ہے یا سیاسی عزم کا‘۔ انھوں نے سکیورٹی گارنٹی پر کام کرنے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں کا افواج کے حوالے سے ان کے وعدوں پر شکریہ ادا کیا۔ زیلنسکی نے کہا کہ ’ہر کوئی بہت مثبت ہے، لیکن۔ ہمیشہ لیکن۔ لیکن صدر ٹرمپ کی بیک سٹاپ کی ضرورت ہے۔‘ یہ بیان ان کے اس خدشے کو ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ عالمی حمایت کے باوجود یوکرین کو فیصلہ کن اقدامات کی کمی کا سامنا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments