International

روسی فوج کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے شدید حملہ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

روسی فوج کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے شدید حملہ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے کئی یوکرینی شہروں پر رات بھر ایک مرتبہ پھر سے ’بڑا‘ حملہ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوج کے ان تازہ حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل تھا جبکہ توانائی کے شعبے اور انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں 635 ڈرونز اور 38 میزائل داغے اور ان میں سے 621 کو ناکارہ کر دیا گیا۔ زیلنسکی نے کہا کہ ’لوگ کرسمس کے موقع پر اپنے خاندانوں کے ساتھ محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ان حملوں نے روس کی ترجیحات کے بارے میں انتہائی واضح اشارہ دے دیا ہے، باوجود اس کے کہ امن مذاکرات جاری ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments