International

روس یوکرین سے جنگ جیت جائے گا: پیوٹن کا دعویٰ

روس یوکرین سے جنگ جیت جائے گا: پیوٹن کا دعویٰ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یقین ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگا۔ نئے سال کے موقع پر اپنی قوم سے خطاب کے دوران پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو ’ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے عوام سے ان کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ پیوٹن نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آپ پر اور اپنی فتح پر یقین ہے۔‘ دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کسی بھی قیمت یا سمجھوتے کے بغیر امن چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر یوکرین کے خاتمے کی قیمت پر نہیں۔ یوکرین تھکا ہوا ضرور ہے لیکن ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد امن معاہدہ 90 فیصد تک تیار ہے مگر باقی 10 فیصد نکات یوکرین، یورپ اور خطے کے مستقبل کے لیے فیصلہ کُن ہوں گے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے سبب یورپ میں اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر جنگ جَلد ختم نہ ہوئی تو اس کے اثرات یوکرین سے باہر بھی پھیل سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments