امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ہمارا بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صنعتوں کے لیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے فون پر روس سے تیل کی خریداری روکنے، امریکا اور وینزویلا سے تیل خریداری میں اضافے پر اتفاق کیا ہے، اس سے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی ، ٹیکنالوجی اور دیگر اشیاء خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ