ماسکو (09 مارچ ): روس نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ایک مسودہ تیار کر لیا ہے۔ روسی خبر ایجنسی ٹاس کے مطابق اس مسودے میں خطے میں جاری فوجی کشیدگی پر گہری تشویش اور جانی نقصان پر افسوس ظاہر کیا گیا ہے۔ مسودے میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔ فریقین فوری اور بغیر تاخیر سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ مسودے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر تمام ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے۔ دریں اثنا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سید مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے، صدر ییوٹن نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے مشن کو وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے اور سخت آزمائش کی گھڑی میں وہ ایرانی عوام کو متحد رکھیں گے۔ انھوں نے ایران کے لیے روس کی غیر متزلزل حمایت اور اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ