ماسکو: روس نے امریکا کے اقدامات کو عالمی نظام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکا وینزویلا میں کارروائی، ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی نظام کو تقسیم کررہا ہے جسے واشنگٹن نے برسوں پہلے قائم کیا تھا۔ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، امریکی کارروائیاں عالمی امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے طے شدہ معاہدوں پر قائم ہیں کوئی تیسرا ملک مداخلت نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت ناقابل قبول ہے ایران پر حملے کی دھمکیاں قبول نہیں کریں گے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا تھا کہ ایران کو رنگین انقلاب کے ذریعے تباہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کرتے ہوئے عوام سے احتجاج میں شدت لانے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میک ایران گریٹ اگین، میں نے ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں‘۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ