روس: ماسکو میں رواں مہینے گذشتہ دو صدیوں سے زیادہ عرصے میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کہیں سرد ہوائیں اور تیز بارشیں اور کہیں برفانی طوفان نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں برف اتنی پڑی کہ 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جنوری کا مہینہ ماسکو میں سرد اور غیرمعمولی طور پر برفیلہ رہا ہے۔ ’29 جنوری تک، ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی موسمیاتی مشاہداتی مرکز نے تقریباً 92 ملی میٹر برفباری ریکارڈ کی، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ جمعرات کو دارالحکومت کے بعض علاقوں میں زمین پر برف کے ڈھیر 60 سینٹی میٹر (24 انچ) تک بلند ہو گئے۔ ماسکو کے علاقے میں مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق، اس ریکارڈ برفباری کی وجہ ماسکو کے علاقے میں گہرے اور وسیع طوفانوں کے ساتھ شدید ہوا کی لہر کا گزرنا تھا۔ ماسکو کے 35 سالہ بارٹینڈر پاول کا کہنا ہے کہ ’میرے بچپن میں بہت زیادہ برف پڑتی تھی، لیکن اب تقریباً کوئی برف نہیں ہوتی، پہلے بہت زیادہ ہوا کرتی تھی۔ رواں مہینے کے آغاز میں، روس کے دور دراز مشرقی علاقے کامچٹکا میں ایک شدید برفانی طوفان کے باعث ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا، جس نے اس کے اہم شہر کو جزوی طور پر مفلوج کر دیا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ