ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ وہ افریقی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا جبکہ اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے وہ پہلے ہی ان ممالک سے تعاون کر رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے انٹرویو کے دوران کہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ روسی فیڈریشن کے 2023 کے خارجہ پالیسی تصور میں متعین اہداف کے مطابق خصوصاً سکیورٹی معاونت کی فراہمی کے ذریعے افریقی ممالک کی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ اور افریقی براعظم میں مسلح تنازعات کے پُرامن تصفیے اور حل میں معاونت کے تناظر میں ہم افریقی ریاستوں کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہا کہ ہم انہیں اندرونی اور بیرونی خطرات، خاص طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کی سماجی و اقتصادی، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی ترقی کے لئے ایک پائیدار نظامِ تعمیر کے امکانات کا تصور بھی امن اور سلامتی کے شعبے میں براعظم کو درپیش سنگین چیلنجز کے فوری حل کے بغیر مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعی سنگین مسائل موجود ہیں اور افریقہ کی صورتحال پر ان کے اثرات کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطے کے بحران زدہ علاقوں میں مؤثر اور دیرپا حل بنیادی طور پر اسی صورت ممکن ہے جب“افریقی اس عمل میں مرکزی کردار ادا کریں اور یہ مکمل طور پر ان کے اپنے مفادات میں ہو۔ انہوں نے مسائل خاص طور پر دہشت گردی اور انتہاپسندی، سرحد پار جرائم، اندرونی سیاسی بحران، نسلی تنازعات اور ریاستوں کے درمیان اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر صحارا۔ساحل خطے، افریقہ کے ہارن اور گریٹ لیکس کے علاقے میں صورتحال زیادہ سنگین ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ