International

روس کے حملے کے بعد یوکرین میں دس لاکھ گھر بجلی سے محروم

روس کے حملے کے بعد یوکرین میں دس لاکھ گھر بجلی سے محروم

یوکرین میں حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے روسی فوج کے حملوں کی وجہ سے توانائی اور صنعتی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اس وقت ایک ملین (دس لاکھ) سے زیادہ گھرانے بجلی سے محروم ہیں۔ سنیچر کے روز یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے رات بھر کے حملوں میں 450 سے زیادہ ڈرون اور 30 ​​میزائل استعمال کیے ہیں۔ یوکرین کے داخلی امور کے وزیر ایہور کلیمینکو کے بیان کے مطابق روسی حملوں سے پانچ علاقے متاثر ہوئے اور کم از کم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان کے مطابق آگ بجھانے اور رسد کی بحالی کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ادھر روس کی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں ہائپرسونک میزائلوں سمیت ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جن کا سراغ لگانا مشکل ہے کیونکہ وہ درمیانی پرواز کی سمت بدل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملے پوری جنگ کے دوران عام رہے ہیں تاہم موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی روس کی جانب سے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس ہفتے کے آخر تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کی جرمنی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے جنگ کے خاتمے پر مزید بات چیت کے لیے ملاقات طے ہے۔ یوکرین اور روس کے درمیان وائٹ ہاؤس کی ثالثی کی کوششوں کی قیادت کرنے والے سٹیووٹکوف برلن میں مجوزہ امن معاہدے کے تازہ ترین ورژن پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ برلن مذاکرات میں کون سے یورپی رہنما شریک ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments