International

روس اور چین کا اسٹریٹجک دفاعی اتحاد، مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

روس اور چین کا اسٹریٹجک دفاعی اتحاد، مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ماسکو (27 جنوری 2026): روس اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وینزویلا اور ایران جیسی پیشرفت پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے چینی ہم منصب ڈونگ جون سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک دفاعی اتحاد کے تحت مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔ روس اور چین کے وزرائے دفاع نے عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ آندرے بیلوسوف نے کہا کہ دونوں ممالک کو مسلسل عالمی سکیورٹی صورتحال کا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے، عالمی سیاسی ماحول میں تیز تبدیلیوں کے پیش نظر مشترکہ جوابی اقدامات ضروری ہیں۔ روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مستقل فوجی تعاون اور تجربات کا تبادلہ دونوں ممالک کیلیے ناگزیر ہے، کسی بھی خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کیلیے ہم آہنگی ضروری ہے۔ چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے روسی ہم منصب کے مؤقف کی مکمل تائید کی۔ انہوں نے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ہنگامی صورتحال میں مشترکہ ردعمل پر زور دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments