برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی16 کی نئی خاتون سربراہ بلیس میٹریویلی نے خبردار کیا ہے کہ روس بیرون ملک "انتشار برآمد" کر رہا ہے اور یہ خطرہ تب تک برقرار رہے گا جب تک اس کے صدر ولادی میر پوتین اپنی حکمت عملی پر دوبارہ نظر نہ ڈالیں۔ یہ بیان میٹریویلی نے لندن میں ایم آئی 16 کے صدر دفتر میں اپنے پہلے عوامی خطاب کے دوران دیا،۔ برطانوی اخبار "فائنانشل ٹائمز" کے مطابق میٹریویلی نے کہا کہ "انتشار برآمد کرنا روسی رویے میں خرابی نہیں، بلکہ ماسکو کے عالمی تعامل کا بنیادی پہلو ہے"، اور مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس طرز عمل کے تسلسل کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورت حال اسی وقت ختم ہو گی جب پوتین اپنی حکومت عملی کے حساب کتاب پر نظر ثانی کریں۔ میٹریویلی نے واضح کیا کہ برطانیہ کا یوکرین کے لیے تعاون "مستحکم اور غیر متزلزل" ہے، جبکہ امریکہ کی جانب سے کئیف پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ایسا سیاسی حل قبول کرے جو یورپ میں ماسکو کے مفاد میں دیکھا جاتا ہے۔ میٹریویلی نے کہا "پوتین کو کسی شک میں نہیں رہنا چاہیے، ہمارا یوکرین کے ساتھ تعاون مستقل ہے اور ہم اس کی نمائندگی میں دباؤ جاری رکھیں گے"۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں روس یا اس کے متعلقہ عناصر کے مبینہ تخریبی اقدامات بڑھ گئے ہیں۔ ان میں لندن میں گودام میں آگ لگنا، پولینڈ میں ریل کے انفراسٹرکچر پر دھماکہ اور یورپی ہوائی اڈوں کے قریب ڈرونز کے سبب پروازوں میں رکاوٹ شامل ہیں۔ اسی روز برطانیہ کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر رچرڈ نائیٹن نے کہا کہ موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے "جامع معاشرتی نقطہ نظر" اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روسی قیادت کا مقصد کو چیلنج اور کمزور کرنا ہے ... اور یورپ کو غیر معمولی اور غیر مستحکم سکیورٹی صورت حال کا سامنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ