بھارتی روپیہ کو ایشیاء کی سب سے کمزوراور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی معاشی جریدے بلومبرگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں روپیہ کو سال 2025 میں ایشیا کی کمزور ترین اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا بھارتی حکومتی پالیسیوں اور معاشی عدم استحکام نے ملک کو خطے کی کمزور ترین معیشتوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران بھارتی روپیہ مسلسل دباؤ کا شکار رہا، جبکہ امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلاء نے اس گراوٹ کو مزید تیز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ویزا پروگرام کی فیس کو ایک لاکھ ڈالر تک بڑھانے کی حکومتی تجویز نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر نکال چکے ہیں۔ بین الاقوامی معاشی جریدے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی ریزرو بینک نے روپے کو سہارا دینے کے لیے اب تک 30 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا، تاہم اس کے باوجود روپیہ مستحکم نہ ہو سکا اور مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ