سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ راس تنورہ ریفائنری میں لگنے والی ’محدود آگ‘ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ ریفائنری ملک کی ریاستی آئل کمپنی آرامکو کے زیرِ انتظام ہے۔ وزارت کا بیان جو سعودی پریس ایجنسی نے جاری کیا، کے مطابق ریفائنری کو ’گرنے والے ملبے سے معمولی نقصان‘ پہنچا ہے۔ یہ ملبہ اس وقت گرا جب ریفائنری کے قریب ’دو ڈرونز کو روک لیا گیا‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ کو فوری طور پر ایمرجنسی سروسز نے بجھا دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو میں ریفائنری سے آگ اور دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔ سعودی عرب طویل عرصے سے امریکی اور مغربی فوجی دستوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ سنیچر کے روز حکومت نے ایک بیان میں ’ایرانی حملوں کو کھلی اور بزدلانہ جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ سعودی عرب نے کہا کہ یہ حملے ’کامیابی سے ناکام بنا دیے گئے‘ اور ان کا ہدف ریاض ریجن اور مشرقی صوبہ تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ