International

رومانیہ کے وزیرِ دفاع سی وی میں غلط بیانی پر مستعفی

رومانیہ کے وزیرِ دفاع سی وی میں غلط بیانی پر مستعفی

رومانیہ کے وزیرِ دفاع لونٹ موسٹینو نے اپنے سی وی میں غلط بیانی پر استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے رومانیہ کے وزیرِ دفاع لونٹ موسٹینو کا کہنا ہے کہ سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کیا، جس میں کبھی گیا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، چاہتا ہوں کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر مرکوز رہے، رومانیہ اور یورپ روسی حملوں کی زد میں ہیں۔ مستعفی وزیرِ دفاع رومانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رومانیہ کی قومی سلامتی کا ہر قیمت میں دفاع کرنا چاہیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رومانیہ کے وزیرِ دفاع لونٹ موسٹینو کے سی وی میں جھوٹ لکھنے پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا جو بالآخر ان کے استعفے کا سبب بنا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments